ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی مجلس عاملہ میٹنگ : آروگیہ کارڈ، ٹول ناکہ پر رعایت سمیت کئی مسائل پر گفتگو

اترکنڑا ضلع ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی مجلس عاملہ میٹنگ : آروگیہ کارڈ، ٹول ناکہ پر رعایت سمیت کئی مسائل پر گفتگو

Tue, 29 Dec 2020 17:43:47    S.O. News Service

بھٹکل :29؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کی میٹنگ28دسمبر بروز پیر کو  ضلع اتر کنڑا کے منڈگوڈ میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اسوسی ایشن کی سرگرمیوں اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

میٹنگ میں مجلس عاملہ کے ممبران  نے  صحافیوں کو آروگیہ کارڈ ابھی تک تقسیم نہ کئے جانے پر تعجب کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ کو دوبارہ خط لکھنے پرزور دیا گیا اسی طرح ٹول ناکہ پر صحافیوں کو کوئی رعایت نہ دئے جانے کے تعلق سے  آئی آر بی کمپنی کے افسران اور ڈپٹی کمشنرسے خط کے ذریعے رابطہ کرنا طئے پایا۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ایسوسی ایشن  کے صدر رادھا کرشنا بھٹ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اور ضلع نگراں کار وزیر کو خط لکھا جاچکاہے، مگر ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے، اس سلسلے میں کمپنی کے افسران سے بات چیت کرکے معاملےکو آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ  اسوسیایشن کو مضبوط و مستحکم کرنے تمام  تعلقہ جات کےصدور کو میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے خطوط روانہ کئے جائیں گے۔ اسوسی ایشن کی اگلی مجلس عاملہ کی میٹنگ جوئیڈا میں تعلقہ اسوسی ایشن کے اشتراک سےانعقاد کرنےکا فیصلہ لیاگیا ۔ میٹنگ میں ریاستی کمیٹی کے ممبر جی سبرائے بھٹ بکل نے ضلع پتریکا بھون کی تعمیر کے متعلق جانکاری دی۔ اس موقع پرضلعی کمیٹی کے کافی ممبران موجود تھے۔  جنرل سکریٹری نرسمہا اڈی نے استقبال کیا ،ضلع کے سنئیر نائب صدر بسوراج پاٹل نے شکریہ اداکیا۔


Share: